نوازشریف کی بنائی سڑکوں پرپھرنا عمران خان کی بدقسمتی ہے، مریم اورنگزیب

ہفتہ, 17 جون 2017 19:15

اسلام آباد:  وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بنائی سڑکوں پرپھرنا عمران خان کی بدقسمتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم ہیں، ان کا احتساب پرویزمشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہوا اور وہ ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں ۔ امید ہے کہ 2018 کے عوامی احتساب میں بھی ہم سرخرو ہوں گے، آئین، اور قانون کے احترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کے لیے فخر کی بات ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے جے آئی ٹی کے حوالے سے تحفظات آئینی اور قانونی ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ نوٹس لےکر ہمارے تحفظات دور کرے گی،جس کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات ہیں سپریم کورٹ ان پر تیزی سے فیصلہ دے۔ نوازشریف کی بنائی گئی سڑکوں پرپھرناعمران خان کی بدقسمتی ہے۔ عمران خان خود انسداد دہشت گردی عدالت اور الیکشن کمیشن سےبھاگے ہوئے ہیں لیکن وہ تاثر دے رہے تھے کہ شریف خاندان تحقیقاتی عمل کو مکمل نہیں ہونے دے گی لیکن انہوں نے آئینی اور قانونی راستہ اختیارکیا۔

Read 344 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto