چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر بھارتی فوج کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی

منگل, 13 جون 2017 18:24

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی اور تشدد کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں  نوجوان جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پٹاخے پھاڑے اور نعرے بازی بھی کی اس دوران قابض فوج سے کشمیریوں کی خوشی برداشت نہ ہوئی اور اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔بھارتی اہلکاروں نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ ضلع شوپیاں میں گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور دکانوں سے قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔ قابض فوج کے ریاستی مظالم کے خلاف وادی کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا۔

Read 283 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto