جنید جمشید کی نماز جنازہ نور خان ایئر بیس پر ادا کردی گئی

بدھ, 14 دسمبر 2016 18:37

اسلام آباد: جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔ 

 جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان سمیت جنید جمشید کے دوست اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی جب کہ جنید جمشید کی میت پاک فضائیہ کے خصوصی سی ون 30 طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی۔

اس سے قبل حکومت نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو کہا تھا کہ وہ بدھ کی دوپہر تک میتوں کی حوالگی کے سلسلے میں پمز اسپتال پہنچ جائیں جس پر جاں بحق افراد کے لواحقین پمز اسپتال پہنچ گئے انتظامیہ کی جانب سے لواحقین سے تمام دستاویزات پر دستخط کرالیے گئے لیکن میت کی حوالگی میں کئی گھنٹوں کی تاخیرہوئی۔

دوسری جانب وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل 6 سے 8 دن میں مکمل ہونا تھا لیکن ہمارے ماہرین نے 4 دن میں تمام عمل مکمل کیا، ہمیں امید تھی کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ دوپہر تک موصول ہوجائے گی لیکن رپورٹ کی تاخیرکے باعث میتیں روانہ ہونے میں تاخیرہوئی۔ جنید جمشید کی تدفین کراچی میں ہوگی۔

Read 3537 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto