ترکی کے دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ

منگل, 20 دسمبر 2016 17:28

 انقرہ: ترکی کے دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز روسی سفیر کی ہلاکت کے بعد ترک دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب امریکا نے سفارت خانے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ترکی میں اپنا سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیئے ہیں اور اپنے شہریوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں ہی پولیس اہلکار نے ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے روسی سفیر کو قتل کر دیا تھا۔
Read 743 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto