برلن دہشتگردی، گرفتار پاکستانی اصل ملزم نہیں

منگل, 20 دسمبر 2016 18:14

برلن : جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار 23 سالہ نوید برلن ٹرک حملے کا اصل ملزم نہیں، حملے میں ملوث حملہ آور کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

جرمن نیوز میڈیا اور مقامی اخبار کی جانب سے جاری خبر کے مطابق گرفتار پاکستانی اصل دہشت گرد نہیں، جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار 23 سالہ پاکستانی نوید ٹرک حملے میں ملوث نہیں ہے۔

جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق اصل ملزم تک پہنچنے کیلئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب قانون نافذکرنے والے اداروں  نے بھی اصل ملزم کی شناخت کے حوالے گریز کیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 23 سالہ نوید کی گرفتاری پر اسے اصل حملہ آور ظاہر کیا گیا تھا، تاہم مقامی اخبار کی رپورٹ کے بعد مختلف حلقوں میں گرفتاری نوید کے ملوث ہونے یا نہ ہونے نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں ٹرک سوار حملہ آور نے کرسمس کے دوران بازار میں حملہ کرکے 12 افراد کو کچل ڈالا تھا، جب کہ حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

Read 1551 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto