کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی، آرمی چیف کی مبارکباد

اتوار, 18 جون 2017 22:58

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پوری  ٹیم کیلئے عمرے کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کو شکست دے کر چیمپیئنز بننے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی اور پاکستان ہر خطرے کے خلاف ایک ٹیم کی مانند ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھی تاریخی فتح پر پاکستان ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی جبکہ ایئر اور نیول چیفس نے بھی گرین شرٹ کی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد پیش کی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Read 291 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto