کیا میں مائیکل جیکسن ہوں؟ فریال مخدوم نے اختلافات کی وجہ بتادی

جمعہ, 16 دسمبر 2016 20:14

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے چھوٹے بھائی اور دیگر رشتہ دار انہیں مائیکل جیکسن کہتے ہیں اور اس قسم کے طعنوں کا سلسلہ شادی کے بعد سے جاری ہے۔

باکسر عامر خان کی ازدواجی زندگی میں اہلیہ اور والدین کو لے کر ایک بہت بڑا بھونچال آیا ہوا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب ایک مرتبہ پھر ان کی اہلیہ ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کے رشتہ داروں پر چڑھ دوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو اور ذاتی معاملات پبلک کرنے کی عادت نہیں لیکن میں عامر خان کے بھائی اور رشتہ داروں کی جانب سے چلائی جانے والی منفی مہم سے تنگ آچکی ہوں۔

فریال مخدوم نے الزام عائد کیا کہ جب وہ حاملہ تھیں اس وقت عامر کے بھائی ہارون اور ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک مہم چلائی جو بہت تکلیف دہ تھی جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ فریال اصلی حالت میں نہیں ہے کیوں کہ اس نے پلاسٹک سرجری کرا رکھی ہے اور میں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی یہی نہیں ہارون اور ان کی بہن انہیں مائیکل جیکسن سے تعبیر کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت صبر کرنے والی خاتون ہوں اس لئے اس تمام معاملے پر خاموشی کو ترجیح دوں گی اور میری خاموشی ہی انہیں خاموش کرانے پر مجبور کردے گی۔

عامر خان کے بھائی ہارون خان نے 2013 میں فریال مخدوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مائیکل جیکسن ابھی مرا نہیں بلکہ ہمارے ساتھ رہ رہا ہے جب کہ ہارون نے ہیش ٹیگ میں فریال مخدوم اور پلاسٹک کاؤ بھی لکھا تھا۔

Read 5963 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto