پانامہ پیپرز کے ٹیکس چوروں کیلئے جیل تیار

جمعرات, 20 اپریل 2017 14:14

پیرس: پیرس کے ڈیزائنروں نے فلم ’ گیم آف تھرونز‘ سے متاثر ہو کر سمندر میں تیرتے ہوئے بہت بڑے جیل کا تصور پیش کیا ہے جس میں ان 3300 ٹیکس چوروں کو قید کیا جاسکتا ہے جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں۔  پانامہ پیپرز میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے ہزاروں با اثر افراد کے نام آئے ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں ٹیکس بچانے کے لئے پانامہ میں واقع آف شور کمپنیوں میں خفیہ سرمایہ کاری کی۔ اسی مناسبت سے ٹیکس چوروں کو قید کرنے کے لئے پیرس کے ڈیزائنروں نے ایک جیل تیار کیا ہے جسے گیم آف تھرونز فلم سیریز میں اسکائی سیلز کی طرح ڈیزائن کیا ہے جو ایک بہت بڑے بحری جہاز پر سمندروں میں تیرتا رہے گا۔

کسی کھلے تھیٹر کی طرح یہ جیل بھی اوپن ایئر ہے۔ ہرجیل خانے کا رقبہ 9 مربع میٹر ہے جس میں پانامہ لٹیروں کو قید رکھا جاسکتا ہے۔ جہاز پر دائیں اور بائیں دو عدد جیل بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک مرد اور دوسری خواتین کے لیے ہے۔ ڈیزائن کے تحت ہر جیل کی  بلندی 100 میٹر اور لمبائی 350 میٹر رکھی گئی ہے۔ پیرس کے فنکاروں ایلکس ڈی اسٹامپا، سلوین میکاکس اور گیولامے ڈیووکس نے یہ جیل بنایا ہے۔

جیل کے کوٹھڑی نما کمروں کے علاوہ متوقع پانامہ جیل میں ایک بڑا دفتر، انتظامی مرکز اور کھانے کا بڑا کمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمندری پانی کی ٹریٹمنٹ، ورکشاپ اور جمنازیم بھی منصوبے میں شامل ہے۔

 

Read 1987 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto