یمن میں فضائی حملے میں 24 افراد جاں بحق

اتوار, 18 جون 2017 23:56

صنعاء: یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ اس کارروائی کا الزام سعودی عسکری اتحاد پر عائد کیا جارہا ہے جو کہ یمنی باغیوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فضائی کارروائی سعودی سرحد کے قریب واقع یمن کے شمالی صوبے صعدہ کی مصروف مارکیٹ مشنق میں کی گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ مارکیٹ یمن میں کثرت سے استعمال ہونے والی نشہ آور پتی ’قات‘ کی اسمگلنگ کا مرکز ہے جب کہ سعودی عرب میں اس کے استعمال پر پابندی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد یمن میں گزشتہ دو برسوں سے کارروائیوں میں مصروف ہے اور خاص طور پر ان علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے۔ دوسری جانب سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے اس کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Read 329 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto