Featuredپاکستان

عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہیں یا امپائرکی انگلی کے ساتھ؟ مریم نواز

لندن: نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہیں یا امپائرکی انگلی کے ساتھ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں میلکم ایکس کے مقولے ’جو کسی بات کے لیے کھڑا نہیں ہوتا ہر چیزکے لیے گرتا ہے‘ کودہراتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پاکستانیوں کے لئے پیغام ہے جو 25 جولائی کے تاریخی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔

جس پرسابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے جواب میں کہا کہ آپ کس چیزکے لیے کھڑے ہیں، خلائی مخلوق، سازشوں، امپائرکی انگلی، صادق سنجرانی، ڈکٹیشن، اسپانسرکیے ہوئے دھرنوں یا سیاست کے لیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close