صفحہ اول Featured روسی جنگی جہاز جنوبی کوریا میں گھس گئے، وارننگ دینے کے بعد جنوبی کوریا نے ایسا کام کردیا کہ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

روسی جنگی جہاز جنوبی کوریا میں گھس گئے، وارننگ دینے کے بعد جنوبی کوریا نے ایسا کام کردیا کہ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد:سینیٹ کی دفاعی پیداوار کمیٹی کے چیئرمین کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ بھارت 4.2 ارب ڈالر کیساتھ بڑا دفاعی درآمد کنندہ ہے، تاہم پاکستان دفاعی درآمدات کے لحاظ سے 0.65 ارب ڈالر کیساتھ 12 ویں نمبر پر ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی دفاعی پیداوار کمیٹی کا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ قائم مقام سیکرٹری دفاعی پیداوار میجر جنرل علی عامر نے اجلاس میں شرکت کی۔

ایچ آئی ٹی حکام نے کہا کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا حال ہی میں 16 الخالد، 36 ٹی 80 یو ڈی ٹینکس بنا چکا اور اب تک 165 بکتر بند گاڑیاں تیار کی ہیں، ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ 24 سپر مشاق طیارے سالانہ تیار کر سکتا ہے، مختلف ممالک کو 90 سپر مشاق طیارے فراہم کر چکے ہیں، ملک میں 14 جے ایف 17 تھنڈر بنا کر قومی خزانے کیلئے 49 کروڑ ڈالر بچائے، میراج ریبلڈ فیکٹری نے ملکی خزانے کو 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا فائدہ پہنچایا۔

دفاعی حکام نے بتایا کہ چودہ سپر مشاق جہاز تیار کیے گئے جن میں سے ایک جہاز کی قیمت 7.547 ملین ڈالر ہے، جہازوں اور ان کے پرزہ جات کی اوور ہالنگ سے ہم نے 217.14 ملین ڈالر کی بچت کی، اب تک 11 میراج طیاروں اور ان کے پرزہ جات کی اوور ہالنگ کر چکے ہیں جس سے 135.47 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔

پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) حکام نے بتایا کہ پی او ایف نے 2017.18 میں 9 ارب روپے سے زائد کی سیلز کیں، چار ارب روپے کا ٹیکس بھی قومی خزانے میں جمع کروایا، 100 ملین ڈالر کے برامدی ارڈرز ہیں، امریکہ سمیت چوبیس ممالک کو پی او ایف کی دفاعی مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں، دس سال میں امریکہ، لندن، پیرس اور بیجنگ سے فوجی خریداریوں کے 218 معاہدے کیے، فوجی گاڑیوں، ٹینکس، گنز وغیرہ کی ملک میں تیاری کرکے سالانہ 25 کروڑ کی بچت کی ہے، دس سال میں دفاعی خریداریوں کی مد میں اٹھ ارب کی بچت کی۔

سیول (ویب ڈیسک )جنوبی کوریا نے روسی جنگی جہازوں کی جانب سے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روس سے سخت احتجاج کیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے دو جنگی جہازجنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہو ئے جنہیں جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے وارننگ بھی دی،جبکہ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے سیول میں روسی سفارت خانے کے افسر کوکوریا دفتر خارجہ طلب کیا اور اپنی فضائی سرحد میں دو روسی فوجی جہازوں کے داخلے پرشدید احتجاج کیا ۔روس کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس کےTU-95 جنگی جہازبحر اوقیانوس کے مشرقی حصے میں واقع جاپانی سمندر اور اس سے ملحق علاقوإ میں محو پرواز تھے کہ جنوبی کوریا کے ایف15اور ایف 16طیاروں نےانہیں تنبیہ کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی ایک دن میںچار مرتبہ خلاف ورزی کی ، ان خلاف ورزیوں کا دورانیہ تین گھنٹوں سے بھی زیادہ رہا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

17total visits,1visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے 15 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے لگ بھگ 15 …