بلوچستان

ردالفساد جاری، بلوچستان سے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد، 5 دہشتگرد گرفتار

ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گ رفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود ب رآمد کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ’’آپریشن رد الفساد‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں اوچ، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، پشین اور سبی میں کارروائیاں کیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جس کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ 6 دہشت گردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں بارودی سرنگیں، دھماکا خیز مواد، سب مشین گنز، ڈیٹونیٹرز اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close