بلوچستان

ایران سے اس معاملے پہ بات کرینگے، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے اہم ایشو پہ پڑوسی ملک سے بات کرنے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ہم اپنے ورکروں کی قدر کرتے ہیں۔ ورکروں کی کوششوں اور محنت سے ہی پارٹیاں فعال اور منظم ہوتی ہیں۔ مسلم لیگ آج اگر منظم ہے، تو وہ کارکنوں کی محنت کی بدولت ہے۔ جب میں کور کمانڈر بلوچستان تھا تو اس وقت پنجگور کے لوگوں کے اجتماعی مسائل پر بات کی اور اب سیاسی حکومت کا حصہ ہوں تو بھی عوام سے مخاطب ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی کنونشن سے خطاب کے موقع پر کیا۔ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 2013ء کے الیکشن میں کامیابی کے بعد جو وعدے عوام سے کئے وہ آج پورے کر دیئے ہیں۔ پنجگور، سوراب تا گوادر روڈ کی تعمیر ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے۔ بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے، میرٹ پر بھرتیاں لازمی ہے، تاکہ حقدار کی حق تلفی نہ ہو۔ بارڈر ٹریڈ کے لئے چیدگی بارڈر کو مزید فعال بنانے کے لئے ایران سے بات کریں گے۔ اگر نوجوان فوج اور ایف سی میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں، تو آرمی چیف سے بات کرکے ان کا یہ مسئلہ حل کرائیں گے۔ تمام فنڈز صوبائی حکومت کے زیر تصرف ہیں۔ صوبائی حکومت اگر چاہے تو بہت سارے ترقیاتی کام کروا سکتی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) صوبہ بھر سے اپنے امیدوار میدان میں لائے گی۔ پیسہ میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، مجھ پر کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔ پہاڑوں پر جانے والے نوجوان ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔ بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، سی پیک، سیندک اور ریکوڈک کا فائدہ اٹھائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close