بلوچستان

پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، معظم جاہ انصاری

آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے ملک اور قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ دیا، ہمیں ان پر فخر ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پولیس لائن کوئٹہ میں اپنی جانب سے پولیس کے شہداء کے خاندانوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افطار ڈنر میں پولیس شہداء کے رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ ہم شہداء کو بھول نہیں سکتے۔ ہم شہدا کے خاندانوں کی قدر کرتے ہیں، یہ ہمارا ہی گھرانہ ہے۔ پولیس کے جوانوں اور آفیسران نے اپنی جان دیکر ہمیں تحفظ کا احساس دلایا۔ ہم سے شہداء کے خاندانوں کیلئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔ رمضان المبارک کے دوران پولیس کے شہداء کے گھرانوں میں راشن بھجوایا گیا ہے، جو دور دراز علاقوں کے شہداء ہیں، ان کے خاندانوں کو راشن کیلئے رقم بھجوائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close