بلوچستان

آرمی چیف کی کوئٹہ سول ہسپتال آمد‘ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

کوئٹہ :بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دہشت گرد حملے میں لہولہو ہو گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف زخموں پر مرہم رکھنے کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا شکار وکلاءکے زخموں پر مرہم رکھنے آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف بھی پہنچ رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے تباہی کا شکار سول ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے بھی اپنی تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں اور کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 63 ہو چکی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close