بلوچستان

بی این پی تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کر سکی،عمران خان نے ٹاسک شاہ محمود قریشی کو دیدیا

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کا مرکز اور صوبے میں حکومت کا حصہ بننے کا تاحال میں فیصلہ نہیں ہوسکا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بی این پی وفاق اور صوبے میں حکومت کا حصہ بننے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔بی این پی کی جانب سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے سامنے6نکات رکھے گئے ہیں جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی بھی شامل ہیں ۔بی این پی کا کہناتھا کہ تحریک نصاف کی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بعد کیا جائے گا۔جب تک اس پر پیشرفت نہیں ہوئی بلوچستان نیشنل پارٹی تحریک انصاف کا ساتھ نہیں دے گی۔دریں اثنا نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بی این پی کو منانے کا ٹاسک شاہ محمود قریشی کو دے دیا ہے جو بی این پی کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close