بلوچستان

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 3 روزہ اجلاس کا آج سے گوادر میں آغاز

گوادر: ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کی کمیٹی برائے سیاسی امور اور خصوصی کمیٹی برائے قیام ایشین پارلیمنٹ کا اجلاس آج سے گوادر میں شروع ہو رہا ہے۔ تین روزہ اجلاس میں چین، سعودی عرب ، ایران سمیت 26 ایشیائی ممالک سے 100 کے قریب ارکان پارلیمنٹ اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں شرکت کے لیے انٹر پارلیمانی یونین کے سیکریٹری جنرل مارٹن چن گونگ اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل محمد رضا ماجدی سمیت مختلف ایشیائی ممالک سے پارلیمانی رہنما اور مندوبین گوادر پہنچ چکے ہیں۔

کانفرنس میں گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی اور ملک بھر سے سینیٹرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔ قائم مقام صدر میر محمد صادق سنجرانی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس کا مقصد خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا اور باہمی تعاون سے خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

اجلاس کے ذریعے پاکستان نئے شہر اور بندرگاہ گوادر کو دنیا سے متعارف کروائے گا، جہاں شرکاء کو شہر گوادر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ اسمبلی کے اجلاس کے لیے گوادر کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے اور بلوچ ثقافتی گروپس مہمانوں کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close