بلوچستان

ایف سی اور حساس اداروں کی بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک

مچھ : ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مچھ کے علاقے آب گم مشکاف جیل میں کارروائی کی تو مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جوابی فائرنگ میں بلوچ مسلح کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے 3 ایس ایم جی، 4 دیسی ساختہ بم اور تخریب کاری کا دیگر مواد برآمد ہوا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد 7 اور 16 اکتوبر کو ٹرین حملوں میں ملوث تھے ۔ ان واقعات میں متعدد مسافر جانبحق اور زخمی ہوئے تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close