گلگت بلتستان

مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے، برجیس طاہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو تیسری عالمی جنگ کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے، کشمیر پر بھارت کا کیس انتہائی کمزور ہے، مسئلہ کشمیر پر ہم سارے اکٹھے ہیں، کشمیری بھائیوں کو حق خودارادیت ضرور دلائیں گے۔ چاروں صوبوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج سیمینارز ہوں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی، پانچ لاکھ کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، 30ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ برہان الدین وانی کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا گیا، آج اعجاز الحق اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت جمع کرائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close