صفحہ اول پاکستان اسلام آباد نقیب قتل کیس، سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنیکا حکم جاری کردیا

نقیب قتل کیس، سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنیکا حکم جاری کردیا

2 min read
0
0
91
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کراچی کے ہائی پروفائل قتل نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے ہیومن رائٹ سیل کو سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا خط موصول ہوا ہے، اگر یہ خط واقعی راؤ انوار کا ہے تو عدالت انہیں موقع دیتی ہے کہ وہ خود آئندہ جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہوکر اپنا مؤقف دیں، سندھ پولیس اور اسلام آباد پولیس ان کی حفاظت کرے اور انہیں گرفتار نہ کیا جائے لیکن یہ تمام احکامات راؤ انوار کی عدالت میں آمد سے مشروط ہوں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نقیب اللہ ہمارا بھی بچہ تھا لیکن شہادت کے بغیر کسی کو مجرم نہیں کہا جاسکتا، راؤ انوار کو بھی انصاف ملنا چاہئے، خط کی تصدیق راؤ انوار ہی کرسکتے ہیں تاہم سابق ایس ایس پی کے خط پر جے آئی ٹی تشکیل دیں گے۔ کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ضمنی الیکشنز میں شکست؛ کھلاڑیوں کا عمران خان کو جارحانہ پالیسی کا مشورہ

اسلام آباد: ضمنی الیکشنز میں مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں پاکستان تحریک انصاف کی پے درپے شکستوں …