صفحہ اول پاکستان اسلام آباد پاکستان نے بھی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے ممکنہ امریکی فیصلے کی مخالفت کردی

پاکستان نے بھی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے ممکنہ امریکی فیصلے کی مخالفت کردی

2 min read
0
0
11
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی اطلاعات پر کہا ہے کہ امریکہ اس قسم کے کسی بھی اقدام سے باز رہے جس سے بیت المقدس کی تاریخی حیثیت متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کےساتھ کھڑا ہے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطین جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس قسم کے کسی بھی ممکنہ اقدام سے علاقائی اور مشرق وسطیٰ میں پیدار امن کے امکانات کو خطرات لاحق ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے منصوبے کی یکسر مخالفت کرتا ہے اور اس ضمن میں او آئی سی کے حالیہ حتمی اعلانیہ کی توثیق کرتا ہے۔ وزیراعظم آفس نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ کے اس قسم کا اقدام عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہوگا، پاکستان کے عوام کو امریکہ کے اس فیصلے پر گہری تشویش ہے، امریکہ کا ایسا کوئی بھی اقدام کئی دہائیوں کے اتفاق رائے کے خلاف ہوگا۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

دو ترازو کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ انصاف کے دوترازو نہیں چ…