اسلام آباد

نواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف ’’ڈبہ پیر‘‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کی ساری مکاریاں سامنے آرہی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایسا شخص ہے جسے پانچ ججوں نے نااہل کیا، عدالتوں سے لڑائی شریف خاندان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف سی پیک کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ سی پیک کے سارے معاملات پرویز مشرف اور آصف زرداری کے دورسے شروع ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close