اسلام آباد

چوہدری نثار کی ہدایت پر نجی ایئرلائنز کو تین ماہ میں 90لاکھ روپے جرمانہ کے نوٹس جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر نجی ایئرلائنز کو تین ماہ میں 90لاکھ روپے جرمانہ کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ جرمانہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر بغیر ویزے غیر ملکیوں کو پاکستان لانے پر کیے گئے ہیں جبکہ جرمانے کے اب تک 40لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہو چکے ہیں۔وزیر داخلہ کی جانب سے جرمانے ایمریٹس ،چائنا سدرن ،سعودی ،ترکش ،تھائی ،اتحاد سمیت دیگر ایئرلائنز کو کیے گئے ہیں ۔چوہدری نثار نے ویزہ معاملات پر سخت ہدایت کر تے ہوئے کہاہے کہ ویزہ قواعد و ضوابط میں کسی سے رعایت نہ برتی جائے ۔ذرائع کا کہناہے کہ بغیر ویزہ اور بغیر اجازت بینظیر ایئرپورٹ پہنچنے والے امریکی باشندے کو ڈی پورٹ کر دیا گیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close