اسلام آباد

کرنسی سمگلنگ کیس ،ای سی ایل سے ایان علی کا نام نکالے جانے پرسپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلا م آباد: سپریم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران کسٹم وکیل شاہد اورکزئی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایان علی پر 5 کروڑ روپے کی کرنسی سمگلنگ کا سنگین ترین الزام ہے اور اسی لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے ، عدالت ملزمہ کو پکڑی گئی رقم سے 10 گنا جرمانہ کر سکتی ہے۔سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہد اورکزئی کو دلائل تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close