اسلام آباد

آف شور کمپنیوں کا قیام اور ان میں سرمایہ کاری غیر قانونی نہیں :بیرسٹر ظفر اللہ خان

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کا قیام اور دیار غیر میں کمائی گئی دولت کی بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کا قانونی ذریعہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر ظفر اللہ خان کہنا تھا  کہ اس سے متعلقہ تمام امور کی تفصیلات بتا چکے ہیں اور پانامہ دستاویزات میں کچھ نیا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق آف شو کمپنیوں کا قیام غیرقانونی نہیں ہے، صرف بلیک منی کی صورت میں کمائی ہوئی دولت ہی غیرقانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے ہی واضح کرچکے ہیں پاکستان سے کوئی بھی پیسہ آف شور کمپنیوں کے قیام کیلئے بیرون ملک منتقل نہیں کیا گیا ہے، حکومت کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس حوالے سے انکوائری کرسکتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم  کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام  کو سراہتے ہوئے   اسے ملکی مفاد کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close