اسلام آباد

اسلام آباد میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 اہم رکن گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سی ٹی ڈی اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم حزب التحریر کے 2 اہم ارکان کو گرفتار کرلیا۔

 اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم حزب التحریر کے دو اہم ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نفرت آمیز لٹریچر بھی برآمد کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سیف اللہ اور سعد خان کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے پاکستان مخالف اور نفرت آمیز تحریری مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم سعد خان ایبٹ آباد کا رہائشی ہے اور کالعدم حزب التحریر کے بھرتی سینٹر کا انچارج ہے جب کہ سیف اللہ قائد اعظم یونیورسٹی کا سابقہ طالب علم اور ملزم سعد کا دیرینہ ساتھی ہے، ملزمان کو آبپارہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close