اسلام آباد

عمران فاروق قتل کیس کے عبوری چالان پر 7ویں مرتبہ اعتراض، دوبارہ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان ساتویں مرتبہ اعتراض کرکے واپس کردیا۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کئے گئےعبوری چالان میں محسن علی مرکزی ملزم جبکہ خالد شمیم اور معظم علی سہولت کار قرار دیا گیا تھا۔ عبوری چالان میں کہا گیا کہ معظم اور خالد شمیم نےقتل کی سازش میں معاونت کی جب کہ محسن علی نے واردات کی۔ چالان میں ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کے اقبالی بیانات کے علاوہ میں ان 4 ٹریول ایجنٹس کے بیانات بھی شامل کئے گئے جنہوں نے محسن اور کاشف کو لندن کے لیے ویزوں اور ٹکٹوں کا بندوبست کیا تھا۔ اس کے علاوہ محسن علی کے بین الاقوامی سفر کی ساری تفصیلات شامل کی گئی تھیں۔ عدالت سے سماعت کے دوران عبوری چالان پر ایک مرتبہ پھر اعتراض لگا کر واپس کردیا،

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم معظم علی خان کی درخواست ضمانت پر فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے عمران فاروق قتل کیس کا چالان 6 مرتبہ پیش کرچکی ہے لیکن ہر مرتبہ عدالت نے اس پر قانونی اعتراضات لگائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close