اسلام آباد

وزیر اعظم ایک ارب 90 کروڑ ، عمران خان 4 کروڑ 54 لاکھ روپے کے مالک ہیں: الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے مالی سال 15-2014 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ایک ارب 90 کروڑ جبکہ عمران خان 4 کروڑ 54 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے ۔ وزیر اعظم ایک ارب 96 کروڑ روپے جبکہ عمران خان 4 کروڑ 54 لاکھ روپے کے مالک ہیں ۔ وزیر اعظم کی اپر مال پر جائیداد کی موجودہ قیمت 25 کروڑ روپے ہے اور ان کی مختلف زرعی اراضی کی مالیت ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو زرعی اراضی تحفے اور وراثت میں ملی ہے، ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی ہال روڈ پر جائیداد کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے جبکہ وزیر اعظم کو ان کے بیٹے حسین نواز نے 21کروڑ 56 لاکھ روپے بیرون ملک سے بھجوائے۔
دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ان کاپاکستان میں یاپاکستان کے باہرکوئی کاروبارنہیں ہے اور ان کے بنی گالہ کے گھر کی مالیت 75 کروڑ روپے ہے جس کے بارے میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ انہیں ان کی سابق اہلیہ نے تحفہ میں دیا تھا ۔عمران خان کی پاکستان میں موجود جائیداد کی قیمت 3 کروڑ 31 لاکھ روپے ہے اور ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close