اسلام آباد

برطرف ہونیوالے فوجی افسران سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے کرپشن کے الزامات پر فارغ کیے جانے والے اعلیٰ فوجی افسران نے مختلف ادوار میں ایف سی بلوچستان میں خدمات سر انجام دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک لیفٹیننٹ جنرل، ایک میجر جنرل، 5 بریگیڈیئر ، 3 کرنل اور ایک میجر سمیت آرمی کے 13 افسران کو کرپشن کے الزامات پر فارغ کردیا ہے۔ فارغ کیے جانے والے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اورمیجر جنرل اعجاز شاہد،بریگیڈیئر حیدر، بریگیڈیئراسد، بریگیڈیئر سیف اللہ ، بریگیڈیئر عامر، بریگیڈیئر رشید، کرنل حیدر ، میجر نجیب سمیت دیگر شامل ہیں ۔برطرف کیے جانے والے افسران نے مختلف ادوار میں ایف سی بلوچستان میں خدمات سر انجام دیں۔
  عبیداللہ خٹک 2010 سے 2013 تک آئی جی ایف سی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور انہیں 20 دسمبر 2013 کو لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔ میجرجنرل اعجازشاہد کو عبیداللہ خٹک کے بعد 2013 میں آئی جی ایف سی تعینات کیاگیا اوروہ جنوری 2015 تک آئی جی ایف سی کے عہدے پر تعینات رہے جبکہ کرنل حیدرنے کمانڈنٹ چمن سکاوٹس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔
دریں اثنا لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک ،میجر جنرل اعجاز شاہد، بریگیڈیئر اسد، بریگیڈیئر حیدر نے کرپشن کی رقم واپس کردی ہے ،کرپشن کی رقم واپس کرنے والے افسران کو جبری ریٹائر کیا گیا ہے ۔برطرف فوجی افسران سے پلاٹس، زرعی زمین اور ان کے رینکس سمیت دیگر تمام مراعات واپس لے لی گئی ہیں جبکہ انہیں پنشن اور میڈیکل کی سہولت حاصل رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close