اسلام آباد

جعلی حلف نامے کا معاملہ؛ ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس پرفیصلہ موخر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ 9 مئی تک کے لئے موخر کردیا۔

 الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے معاملے کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس پر آج فیصلہ سنایا جانا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے ارکان کی عدم دستیابی کی وجہ سے فیصلہ 9 مئی تک کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنےلوگوں کوبچانےکیلیےایڑھی چوٹی کا زورلگاررہے ہیں، جہانگیرترین نے قرضے کیوں معاف کرائے، خان صاحب نےآصف زرداری سےدوستی کس شرط پرکی،اس بات کاجواب دیں، جس کو بلورانی کہتے تھے جب سے وہ بلوعمرانی ہوئی ہے واہ واہ ہورہی ہے اور جنہیں کہتےتھےکہ (ق) لیگ والےسب سے بڑے ڈاکو ہیں، ان سے ہاتھ کس شرط پرملایا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پر جتن اکام کرلیں لیکن قرضہ معاف کرانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اتحاد بناؤ اورچوری بچاؤ نہیں چلنے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close