اسلام آباد

سابق چئیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: پولیس اہلکار سے بدسلوکی پر سابق چئیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

 گزشتہ روز ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں سیکیورٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل ریاض کو تلاشی لینے کی پاداش میں دھکا دینے اور بدتمیزی کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جواد حسین عادل نے سابق چیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے ہرصورت عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس سے قبل واقعے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نئیر بخاری اور ان کے بیٹے جرار بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق چیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری ایف ایٹ کچہری پہنچے تو اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت کے مرکزی دروازے پر کھڑے ہیڈ کانسٹیبل ریاض نے انھیں تلاشی دینے کا کہا جس پر نیئر حسین بخاری غصے میں آ گئے اور اہلکار کو دھکا دینے کے ساتھ دھمکیاں بھی دیں جب کہ ان کے بیٹے نے اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

واقعہ کے فوری بعد آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے بھی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا نوٹس لیتے ہوئے نیئر حسین کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close