اسلام آباد

نواز شریف کا دو بار ساتھ دیا لیکن اب نہیں، حقیقی جمہوریت ہم لائیں گے، آصف علی زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو نئی شناخت دی اور بلوچستان کو حقوق دیے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھائیں گے، آمروں کو ہمیشہ کہتا تھا کہ ملک میں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے، آج مشرف ملک سے باہر چھپا پھرتا ہے اور وہ سیاست میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہم نے 2 بار نوازشریف کا جمہوریت پر ساتھ دیا لیکن میاں صاحب نے ملک کو کنگال کردیا ہے، ایک بار جب وہ دھاندلی زدہ الیکشن میں منتخب ہو کرآئے اور دوسری بار عمران خان کے دھرنے کے دوران ان کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن اب جمہوریت کے لیے نوازشریف کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے بلکہ ان سے لڑیں گے اور مقابلہ کریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم اپنی جمہوریت لائیں گے جبکہ ’گاڈ فادر‘ اور عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ آپ کے پاس کچھ ہوگا تو عوام کو دیں گے جبکہ اب جو کچھ ہوگا ووٹ کے ذریعے ہی ہوگا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور بھارت کو اسے نہیں لینے دیں گے اور نہ ہی پاکستان کو نیپال بننے دیں گے، ہم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرکے افغانیوں کو اپنا دوست بنائیں گے، افغانستان سے اچھے مراسم چاہتے ہیں اور یہ نہ سمجھیں کہ اس وقت صرف افغانستان مشکل میں ہے بلکہ پاکستان بھی مشکلات کا شکار ہے لیکن دونوں ممالک مل کر سرحدوں کو محفوظ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close