اسلام آباد

آرمی چیف نے 5 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پانچ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ دہشت گرد سانحہ صفورا، سبین محمود کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے سانحہ صفورا چورنگی کے ذمہ داروں کی موت کے پروانے پر دستخط کر دیے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پانچ بڑے دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کر دی ہے۔ پانچوں دہشت گرد صفورہ چورنگی بس حملے، صالح مسجد کے قریب دھماکے، سماجی کارکن سبین محمود کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

سزائے موت پانے والوں میں طاہر حسین، سعد عزیز، اسد الرحمان، حافظ ناصر اور محمد اظہر شامل ہیں۔ پانچوں دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا۔ دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں انہوں نے اقبال جرم کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close