اسلام آباد

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، طورخم بارڈر پر معمول کا ٹریفک بحال رکھنے پر اتفاق

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص بارڈرمینیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص بارڈرمینیجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر طورخم پر معمول کے بارڈر ٹریفک بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں خطے میں پائیدار امن لانے کی کوششیں جاری رکھنے اور دونوں اطراف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close