اسلام آباد

اپوزیشن کے اجلاس میں متحدہ نے قرضے معافی ،کک بیکس اور کمیشن کے معاملات کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا :آصف حسنین

اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسینن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اجلاس میں صرف پاناما لیکس سے متعلق آف شور کمپنیوں پر بحث ہو رہی تھی ،اس دور ان متحدہ کے اراکین نے قرضے معاف کرانے ،کک بیکس اور کمیشن کے معاملات کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ،یہ بات اپوزیشن کے کچھ اراکین کو پسند نہیں آئی جس پر اختلاف ہوا ۔
نجی نیوز چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں متحدہ کے مطالبے پر اپوزیشن کے کچھ اراکین کو اپنے لیے مسئلہ نظر آیا لیکن جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے موقف کی حمایت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بڑی سیاسی جماعت ہے اس لیے ٹی او آرز کمیٹی میں شمولیت ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے متحدہ کے نمائندے کے بغیر ہی 6نام فائنل کردئیے اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور اسحاق ڈار سے بات چیت کی جا رہی ہے ،اس اہم معاملے میں ایم کیو ایم کی نمائندگی ضروری ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close