اسلام آباد

اسلام آباد۔پولیس اور رینجرز کاسرچ آپریشن ، 25 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد۔

اسلام آباد سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام آباد میں سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ، بہارہ کہو سے 25 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ اور 50 کلو گرام بارودی مواد برآمد۔ رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے بہارہ کہو کے علاقے میں قائم ہتیال نئی آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، 50 کلو گرام بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ پولیس نے بارودی مواد رکھنے والے 8 افراد کو بھی حراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close