اسلام آباد

جون تک تمام ریفرنسز نمٹا دیں گے: چیف جسٹس کا بڑا اعلان

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف دائرتمام ریفرنسز رواں سال جون تک نمٹادیے جائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا اور بار کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنسز نتائج کی پرواہ کیے بغیر نمٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض وجوہات کی بنا پر کچھ ریفرنسز میں تاخیر ہوئی ہے اسے کوتاہی بھی سمجھ لیں لیکن ساری ذمہ داری مجھ پر نہیں ڈالی جاسکتی ، اب تک 43 ریفرنسز نمٹا چکے ہیں اور وعدہ کرتا ہوں کہ زیر التوا ریفرنسز کا فیصلہ جون تک کردیں گے، ان ریفرنسز کے نتائج کیا ہوں گے اس کی پرواہ نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بعض ریفرنسز ایسے بھی ہیں جن میں فیصلوں میں تضاد کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ہم نے ایک ریفرنس نمٹایا ہے جس میں فیصلے میں تضاد کو موضوع بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ججز کے فیصلوں میں تضاد ہے تو اس بات پر انہیں فارغ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس طرح عدلیہ کی آزادی ختم ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close