اسلام آباد

اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس، سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈاجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو سپریم کورٹ طلب کر لیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کس بنیاد پر فیس سے متعلق سمری واپس بھیجی؟، شناختی کارڈ فیس میں ردوبدل کی سمری واپس بھجوانے کی وجہ کیا ہے؟، عدالت نے وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close