اسلام آباد

کپتان کے مزید دو کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے، وجیہہ الزمان اور احمد رضا مانیکا کا پی ٹی آئی کو خیرباد

سیاسی مخالفین نے پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں ایک ساتھ گرا دیں۔ تحریک انصاف سے ناراض رہنما سیاسی راستے بدلنے لگے۔ مسلم لیگ (ق) نے پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گرا دی ہے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن وجیہہ الزمان سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے اور (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ نے وجیہہ الزمان اور ساتھیوں کا استقبال کیا۔ وجیہہ الزمان نواز لیگ کے ٹکٹ پر مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ کامیابی کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ادھر سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے بھی اختلافات شدت اختیار کر جانے کے باعث تحریک انصاف کو خداحافظ کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احمد رضا مانیکا نے تحریک انصاف چھوڑنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے بہت سی سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔ احمد رضا مانیکا تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور پاکپتن کے ضلعی صدر تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close