Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف نے شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے گھر پر فائرنگ منصوبے کے تحت کی گئی ہے، جسٹس اعجازالاحسن کی رہائشگاہ پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے۔ فواد چودھری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق کے لوکل گینگ سے قریبی تعلق رہے ہیں، رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق اس قسم کی وارداتوں کا تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ فوری اور جامع تحقیقات کے ذریعے واقعے کی تہہ تک پہنچا جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب فوری استعفیٰ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close