صفحہ اول پاکستان اسلام آباد جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میر شکیل الرحمان سپریم کورٹ طلب

جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میر شکیل الرحمان سپریم کورٹ طلب

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیو نیوز کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر چینل کے مالک میر شکیل الرحمان کو سپریم کورٹ طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کو کل منگل کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمن بتائیں کہ تنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں؟، مالک کو کفالت کا حق ادا کرنا ہے، چیف جسٹس نے حامد میر سے کہا کہ آپ بھی کہہ رہے ہیں تنخواہ نہیں مل رہی، تنخواہ نہ ملی تو حامد میر کی مرسڈیز گاڑی کیسے چلے گی، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگ مجھے ابھی تک سمجھ ہی نہیں پائے، میرے خلاف شکایت کرنا ہے تو کریں۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیونیوز کو 30 اپریل تک ملازمین کے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

22total visits,1visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں مار دیگی، منشاء بم

اسلام آباد: قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم نے عدالت میں خدشہ ظاہر کیا کہ پنجاب پولیس اسے…