Featuredاسلام آباد

پی پی پی کے چن پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ندیم افضل چن اور عمران خان کی بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور نذر گوندل بھی موجود تھے۔ ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف عمران خان کی جدوجہد کو سراہا اور انہیں 25 اپریل کو اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی، جو عمران خان نے قبول کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم باضابطہ اعلان 25 اپریل کو کریں گے۔ ندیم افضل چن سرگودھا سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close