Featuredاسلام آباد

سانحہ نشترپارک سمیت 13 مقدمات فوجی عدالت منتقل

اسلام آباد: سندھ کی انسدادِدہشت گردی عدالتوں میں کئی برس سے زیرِالتوا ہائی پروفائل مقدمات فوجی عدالت بھیج دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں گزشتہ کئی برسوں سے زیرِالتوا ہائی پروفائل مقدمات کو اب فوجی عدالتوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے مقدمات میں کراچی کے 7 اور سکھر کے 6 مقدمات ہیں جن میں سانحہ نشتر پارک، انسداد پولیو ورکر ٹیم پر حملہ، سچل بم دھماکا اور دیگر قتل کے مقدمات شامل ہیں۔

فوجی عدالت منتقل کئے گئے مقدمات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکرِ جھنگوی سمیت ہائی پروفائل دہشت گرد امین عرف معاویہ، ممتاز عرف فرعون، امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے والے اسحاق بوبی کے خلاف 3 مقدمات اور دیگر 15 سے زائد دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

مقدمات کے حوالے سے انسداد دہشت گردی اور سیشن عدالتوں کو مقدمات کی فہرست بھی موصول ہوگئی ہے جب کہ جج ایڈوکیٹ جنرل برانچ نے ملزمان کی تحویل اور مقدمات کی فائل کے لئے عدالتوں سے رجوع کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close