Featuredاسلام آباد

ایک دن مجھ پر طلم کرنے والے تھک جائیں گے، نواز شریف

چشتیاں: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے تاہم نوازشریف پر ظلم کرنے والے تھک جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف چشتیاں میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چشتیاں میں عوام کا اتنا بڑا سمندر پہلے کبھی نہیں دیکھا، چشتیاں بول رہا ہے تو اس کا مطلب پورا پاکستان بول رہا ہے، چشتیاں بول رہا ہے کہ فیصلہ منظور نہیں، لگتا ہے اب ووٹ کو عزت ملنی والی ہے اور اسی سال آپ نے ثابت کرنا ہے کہ ووٹ کی عزت کیسے کی جاتی ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ نوجوانوں کو نوکری ملے لیکن پاکستان کی جو خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ یا غدار قرار دیا جاتا ہے، بتاؤ مجھے کیوں نکالا، کیا میں نے کوئی کرپشن کی تھی، نوازشریف پر ظلم کرنے والے تھک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کچھ لوگ لوٹا بنے ہیں اور عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے لیکن تم لاکھ چھوڑکر چلے جاؤ مسلم لیگ (ن) جس کو بھی کھڑا کرے گی، عوام اسی کو ووٹ دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close