Featuredاسلام آباد

پاکستان میں پہلی بارشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بارمیزبانی کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کے قانونی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس 23 سے 25 مئی ہوگا جب کہ پاکستان انسداد دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ و منظم جرائم کے خاتمے کے لئے ایس سی او کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پربھی غورہوگا جب کہ اجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے غور کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close