اسلام آباد

عبد الستارایدھی کے یوم وفات کو قومی یوم انسانیت قراردینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 جولائی کوعبد الستارایدھی کے انتقال کی مناسبت سے قومی یوم انسانیت قرار دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبدالستارایدھی قومی ہیرو ہیں، انہوں نے دنیا بھرمیں انسانیت کیلیے گراں قدرخدمات انجام دیں، جس پر قوم کا منتخب ایوان عبدالستار ایدھی کی وفات پر ملال کا اظہار اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے عبدالستارایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ہرسال ان کے یوم وفات کی مناسبت سے 8 جولائی کو یوم ایدھی، نیشنل چیریٹی ڈے اور قومی یوم انسانیت قرار دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close