Featuredاسلام آباد

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیا گیا۔ وزرات داخلہ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسد درانی کا نام ای سی ایل آرڈیننس 1981 کے سیکشن 2 کے تحت شامل کیا گیا۔ ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ اسد درانی کو ان کی متنازع کتاب پر وضاحت کے لیے 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close