اسلام آباد

گلف اسٹیل مل کے اصل مالک نواز شریف تھے، نیب پراسیکیوٹر

اسلام آباد: نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گلف اسٹیل مل کے اصل مالک نواز شریف تھے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت ہوئی اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے حتمی دلائل دیے۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ نواز شریف ، مریم ، حسن اور حسین نواز ذرائع آمدن ثابت نہیں کر سکے ، مریم نواز نے اصل حقائق چھپائے، ملزمان نے تفتیشی ایجنسی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، فلیٹس 1993 سے ان کی ملکیت ہیں اور یہ تب سے وہاں رہ رہے ہیں، مریم نواز بینیفشل آنر ہیں، یہ لوگ گراوٴنڈ رینٹ دیتے رہے اور گراوٴنڈ رینٹ صرف مالک ہی دیتا ہے۔

گلف اسٹیل کا 1980 کا معاہدہ جعلی تھا، واجد ضیا:
سردار مظفر نے کہا کہ قطری کا خط غلط ثابت ہو گیا، حسین نواز 1992, میں لندن پڑھائی کے لیے گئے، 1993 میں ان فلیٹس میں مقیم رہے، حسین نواز فلیٹس کے گراوٴنڈ رینٹ اور یوٹیلیٹی بلز بھی ادا کرتے تھے، حسن نواز نے کہا میں نے 1994 میں لندن فلیٹ میں رہنا شروع کیا، گلف اسٹیل مل کا اصل مالک میاں محمد نواز شریف تھے، 1993ء سے بیئرر شیئرز ان کے پاس تھے، ان کے مطابق قطری خاندان کے ساتھ بارہ ملین کی سرمایہ کاری کی گئی ، بیئرر شیئرز کبھی قطری کے پاس نہیں رہے، سامبا کا خط اور نئے قوانین براہ راست ثبوت ہیں کہ فلیٹ 1993سے ان کے پاس ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close