Featuredاسلام آباد

بل گیٹس کا پاکستانی سپہ سالار کو ٹیلی فون، دنیا کے امیر ترین شخص نے پاک فوج کے سربراہ سے کیا کہا، جان کر آپ بھی فخر۔۔۔

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے آرمی چیف کو فون کرکے پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹ کے مطابق معروف امریکی فرم مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا ہے۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے بل گیٹس کے دنیا بھر سے پولیو ختم کرنے کے عزم کو ایک عظیم مقصد قرار دیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے مفاد میں انہیں پاک فوج کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔خیال رہے کہ بل گیٹس کے فلاحی ادارے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت دنیا بھر سے پولیو کے مرض کو ختم کرنے کے لیے کام جاری ہے، پاکستان میں بھی انسداد پولیو مہم کے اخراجات بل گیٹس کی فاؤنڈیشن ہی برداشت کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close