اسلام آباد

سپریم کورٹ میں استثنیٰ کی کوئی درخواست نہیں دی، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے تو سپریم کورٹ کو استثنیٰ کی کوئی درخواست ہی نہیں دی اور نہ ہی میں وہاں کوئی درخواست لے کر گیا ہوں۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر کہ مشرف کہتے ہیں تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے پھر واپس آؤں گا آپ کیا کہیں گے، نواز شریف نے کہا کہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کل سپریم کورٹ نے لندن جانے کی اجازت دی ہے جس پر نواز شریف نے کہا کہ میں نے تو سپریم کورٹ کو استثنیٰ کی کوئی درخواست ہی نہیں دی اور نہ ہی میں وہاں کوئی درخواست لے کر گیا، یہاں درخواست دی تھی وہ مسترد ہوگئی۔

نواز شریف نے کہا کہ عید کی چھٹیاں آگئی ہیں ان میں لندن جانے کا سوچوں گا جب کہ پارٹی ٹکٹوں کے اعلان میں کچھ وقت لگے گا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کے حوالے سے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ میں نے ان کا یہ بیان نہیں پڑھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close